راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وے پر زیلم کوٹ ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریفنگ کے دوران آرمی چیف کو بتایا گیا کہ 1300 میٹر لمبی ٹیوب ٹنل سوات موٹروے تجارتی راہداری منصوبےکا اہم حصہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیوب ٹنل کی تکمیل سے اسلام آباد اور چکدرہ کے درمیان فاصلہ چار گھنٹے سے کم ہو کر ایک گھنٹہ 45 منٹ رہ جائے گا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے کام کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی ملک کی ترقی وخوشحالی کی کنجی ہے۔