عمان کے مفتی اعظم اورممتاز عالم دین شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی جارحیت، خصوصاً مساجد کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عمان کے مفتی اعظم اورممتاز عالم دین شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا کہ پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے سے بھارتی حملوں کا بھرپور دفاع کیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی۔
بھارتی جارحیت، غیور سکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھروں، نمازیوں اور بے گناہوں پرحملے ناقابل برداشت ہیں اورہم ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کومزید استقامت عطا فرمائے اورظالموں کومغلوب کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ وہ باہمی اتحاد برقراررکھتے ہوئے ہردشمنی کا مقابلہ مشترکہ طور پر کریں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے سورۂ روم کی آیت 47 کا حوالہ دیا: “اور مومنوں کی مدد ہم پرلازم ہے”۔