بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔

ترجمان پاک فوج نے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6مقامات پر حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مساجد پربمباری کی، حملے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے،بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔

سکیورٹی فورسز نے اب تک 77بھارتی ڈرون مار گرائے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، بھارت کی طرف سے پاکستان پر بغیرثبوت الزام کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں میں پرحملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی لیکن اس نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔


متعلقہ خبریں