ٹرمپ انتظامیہ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف میں بڑی کمی پرغور

کیرولین لیوٹ

ٹرمپ انتظامیہ چینی مصنوعات پرعائد 145 فیصد تک کے درآمدی ٹیرف میں نصف سے زیادہ کمی پرسنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مہنگائی پرقابو پانا، تجارتی کشیدگی کوکم کرنا اورامریکی منڈی میں قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی، خطے میں جوہری تصادم سے بچاؤ کی امید ہے، امریکہ

امریکی اخبار کے مطابق ٹیرف میں نرمی سے متعلق حتمی فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے اور یہ فیصلہ براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

کیرولین لیوٹ  نے کہا کہ صدراس حوالے سے معاشی ماہرین اور تجارتی مشیروں سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں تاکہ امریکی معیشت کو درپیش دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں نرمی سے عالمی مارکیٹ میں بہتری آ سکتی ہے اور دونوں معیشتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں