پاکستان نے بھارتی الزامات سخت ترین الفاظ میں مسترد کر دیے

شفقت علی خان

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے تمام الزامات کو مسترد کرتی ہے، بےبنیاد دعوؤں اور پراپیگنڈہ مہم کا مقصد پاکستان کو بدنام کرناہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ  پاکستان پر پٹھان کوٹ اور سری نگر پرحملہ کرنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے، بھارتی دعوے پاکستان کو بدنام کرنے کی غیر ذمہ دارانہ پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

بہاولنگر میں بھارت کا ایک اور ہیروپ ڈرون مار گرایا، وزیر اطلاعات

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بغیر کسی تحقیق کے بار بار الزامات عائد کرنا سوچے سمجھے منصوبے کا مظہر ہے، بھارتی الزامات کا مقصد خطے میں کشیدگی پیدا کرنا اور جارحیت کے لیے جواز تراشنا ہے، ایسے اقدامات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات سیاسی اورعسکری مقاصد کیلئے جھوٹی معلومات کو استعمال کرنے کے رجحان کو آشکار کرتے ہیں، عالمی برادری بھارت کے اس خطرناک رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا دفاع کیا جائے گا، پاکستان امن کیلئے پُرعزم ،مکمل چوکس اور صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے،پاکستان جارحیت کی صورت میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں