کراچی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

فلائٹ آپریشن بحال

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اعلان کیا ہے کہ پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے اورایئرپورٹ پرتمام ترسہولیات فعال ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا آئندہ 2 دن کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

پی اے اے کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ہوائی اڈے بھی فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں اور کسی قسم کی بندش یا تاخیر کی اطلاع نہیں۔

اتھارٹی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق ایئرپورٹس پرسیکیورٹی اورآپریشنل معاملات کی کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ تمام مسافرمحفوظ اور بروقت سفر کرسکیں۔


متعلقہ خبریں