جب پاکستان حملہ کرے گا تو پھر دنیا دیکھی گی، ڈی جی آئی ایس پی آر


پاک فوج کے ترجمان  لیفٹیننٹ جنرل  چوہدری احمد شریف کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں، انہیں پتا ہے پاکستان جب حملہ کرے گا تو پھر دنیا دیکھی گی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، پاکستان بھارت سے آنے والی تمام چیزوں کو مانیٹر کررہاہے۔ گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فرانزک کرایاجارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایکچوئل میں کوئی چیز آپ کی طرف آرہی ہو حقیقت میں اسے دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارت میں 15مقامات پر حملوں کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے۔سینما سے نکل کر بھارت ایکچوئل ورلڈ میں کب آئے گا، پتا نہیں کہاں سے اٹھا کر انہوں نے یہ تصاویر بنائی ہوئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  اتنا ہی الرٹ سسٹم ہے آپ کا، آپ اپنی چوائس پر آئے، حملہ کریں گے تو جواب آئے گا یہ پتا تھا، پھر 5 جہاز کیسے گِر گئے، اس وقت تو آپ کو پتا تھا کہ آپ نے جانا ہے تو روک لیتے اسے۔

اس سے پہلے  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب کے کسی شہری علاقے میں کوئی کارروائی نہیں کی، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہر ممکن اسٹریٹیجک احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی ڈرونز نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ڈرون نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو گرایا۔

 


متعلقہ خبریں