وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوگیا۔ پاکستان نے جوابی کارروائی کی تو بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے رائٹرز کو انٹرویو میں کہا بھارتی ڈرون حملوں سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ لاہور کے فضائی دفاع کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
بولے کہ بھارت نے تنازعے کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔ کشیدگی میں کمی کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔
بھارت کو منہ توڑ جواب،25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرا چکے،آئی ایس پی آر
ان کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی کی عالمی کوششوں کی قیادت امریکا کر رہا ہے،خلیجی ممالک بھی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی عالمی کوششوں میں شامل ہیں۔