راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ پر بھی ڈرون حملہ

Drone

اسلام آباد: راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرونز تباہ کر دیئے گئے۔

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دراندازی شروع کر دی گئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ جس کی آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کر دی۔

راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوڈ اسٹریٹ کو سیل کر دیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے بعد گلشن حدید لنک روڈ پر بھی بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ پولیس نے دھاتی ٹکڑے تحویل میں لے لیے۔ سندھ کے علاقے گھوٹکی اور عمر کوٹ میں بھی ڈرون گر کر تباہ ہوئے۔ تاہم گھوٹکی کے ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

لاہور کے ڈرون حملے میں 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مختلف مقامات پر 12 ڈرون بھیجے، جنہیں ناکارہ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب لاہور کے علاقے والٹن اور برکی کے علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جبکہ والٹن کے علاقے میں مزید 3 ڈرونز گرائے جانے کی اطلاع ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں