مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن خواب ہی رہے گا، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن خواب ہی رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ پاکستان اور بھارت کو بات چیت سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکلتا جنوبی ایشیا میں امن صرف خواب ہی رہے گا۔ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی۔ اور کسی بھی خودمختار ملک کو ایسے حملے کا جواب دینا پڑتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام واقعے پر بھارت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اصول ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو، کوئی مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بھارت نے بغیر ثبوت حملے کیے جن میں معصوم شہری اور بچے نشانہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی اہداف کو نہیں بلکہ شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اور کشمیر کا مسئلہ اتنا اہم ہے کہ کشمیری عوام اور پاکستان کو دہشت گردی کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔ دہشت گردی اس جائز جدوجہد کو نقصان پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، آئی جی پنجاب کا صوبے میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کو اپنے انتظامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اور دہشتگردی کو بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار سے توجہ ہٹانے اور پاکستان پر الزامات عائد کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں