اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کا اقدام ناقابلِ معافی ہے پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے جو ایک جنگی اقدام کے مترادف ہے۔
بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر اس پر جارحیت مسلط کی گئی تو وہ اپنے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا ا ور بھارتی کارروائی کا جواب سفارتی، سیاسی اور ممکنہ دفاعی پہلوؤں سے دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ابتدائی سطح پر رابطہ ہوا ہے تاکہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے،عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔