لاہور: شہریوں کو بروقت اور مصدقہ معلومات کی فراہمی کے لیے ڈی جی پی آر (ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز) آفس میں ایک جدید کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق یہ کنٹرول روم عوام کو حکومت پنجاب کے فیصلوں، احکامات اور دیگر سرکاری معاملات سے متعلق باخبر رکھنے کے لیے مسلسل کام کرے گا۔
آئیسکو کی راولپنڈی و گردونواح میں بلیک آوٹ سے متعلق خبروں کی تردید
کنٹرول روم دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن فعال رہے گا، جہاں تربیت یافتہ عملہ تین شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سوشل میڈیا پرغلط خبروں اورافواہوں کی روک تھام اور عوام تک درست معلومات کی فوری فراہمی ہے۔
کنٹرول روم میں جدید مواصلاتی نظام نصب کیا گیا ہے تاکہ میڈیا، شہریوں اوردیگرمتعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ قائم رکھا جا سکے،عوام اس سہولت سے بذریعہ فون، ای میل یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمزرابطہ کرسکیں گے۔