7سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،آئی ایس پی آر


بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے 7سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ارتضیٰ عباس طوری لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے تھے۔

ان کی نماز جنازہ میں صدر مملکت،وزیراعظم اور آرمی چیف کے علاوہ وفاقی وزرا، فوجی، سرکاری اور سول افسران، شہید کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔

صورتحال کشیدہ، بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر و وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے،بھارتی حکومت کا غرور اور جنگی ذہنیت خطے اور دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں ناقابلِ قبول، بھرپور جواب دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں