اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، عظمیٰ بخاری

School

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں چھٹیوں سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا اس حوالے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔

پنجاب میں سرکاری اسکولز کے پلے گراونڈ عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے ملکی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بدھ کو پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا تھا عوام کی حفاظت کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 5 مقامات پر میزائل حملے، پاکستان کی جوابی کارروائی، 3 طیارے مار گرائے، بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

واضح رہے کہ بھارت نے منگل کی شب اچانک پاکستان پر حملہ کر دیا۔ اور پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے اور تین ڈرون تباہ ہوئے۔


متعلقہ خبریں