سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا

Supreme Court سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا ۔

سپر یم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ سپر یم کورٹ نے حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کر لیں۔

وزارتِ صحت نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا

عدالت نے وزارت دفاع اور دیگر کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے 5 رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا، جسٹس امین الدین نے کہا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ فیصلہ 2 حصوں پر مشتمل ہے۔

حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں 2-5 کے تناسب سے منظور ہوئیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلے سے اختلاف کیا، سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کو کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا گیا۔


متعلقہ خبریں