واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو شرمناک قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کے ردعمل میں کہا کہ شرم کی بات ہے ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملے کے بارے میں سنا ہے۔ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے تین مختلف مقامات پرمیزائل حملے کیے۔ جس میں ایک بچہ شہید اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مکار دشمن کا بزدلانہ حملہ،بھارت کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، وزیراعظم
پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج نے مؤثر اور فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے دو طیارے مار گرائے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔