میجر جنرل (ر) جاوید اسلم طاہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایک آواز پر ہم لبیک کہیں گے۔
راولپنڈی میں میجر جنرل (ر) جاوید اسلم نے ایکس سروس مین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم 20لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،بھارت نے اگر پاکستان کیخلاف مہم جوئی کی تو بھرپور جواب ملے گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا
میجر جنرل (ر) جاوید اسلم نے کہا کہ ہم ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں،ہم آرمی چیف کی ایک آواز پر لبیک کہیں گے،ہم متحد ہیں اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
ائیر وائس مارشل (ر) فہیم ارشد نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس بھارت سے بہت آگے ہے، 2019 میں پی اے ایف نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواہا، ہماری فضائی صلاحیت اور مہارت کو دنیا مانتی ہے۔
میجر جنرل (ر) خالد جعفری نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین آرمی ہے،ہمارے لوگ انٹرنیشنل مقابلے جیتتے ہیں،مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ہے،بھارت ماضی میں بھی فالس فلیگ آپریشنزکراتا رہا ہے۔