پاکستانی قوم مشکل حالات سے خوفزدہ نہیں ہوتی، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل حالات سے خوفزدہ نہیں ہوتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جدوجہد سے قائم ہوا ہے۔ اور پاکستانی قوم نے ڈر کر رہنا نہیں سیکھا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے۔ اور بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بھارت پہلگام واقعے پر پاکستان کی 25 کروڑ عوام کو ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف ثبوت ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جاتی، حافظ نعیم الرحمان

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ اور پہلگام واقعہ ہوتے ہی بھارت نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ جبکہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہیں بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ اور پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھ سری لنکا اور کینیڈا میں دہشتگردی سے رنگے ہوئے ہیں۔ جبکہ بھارت پاکستان کو اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔  پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ دشمن ہمیں تقسیم نہیں کر سکتا، پوری قوم متحد ہے۔


متعلقہ خبریں