سونا فی تولہ 7ہزار800 روپےتک مہنگا ،3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا

Gold

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 7ہزار800 روپےتک مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی،اسی طرح 10گرام سونا 6ہزار687 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں1 فیصد کمی کردی

اپریل میں کیا صورتحال رہی؟

اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے رہا

اپریل میں 10 گرام سونا 17 ہزار 832 روپے تک مہنگا ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ  ، 96 ہزار 467 روپے پر پہنچ گئی۔

بنگلا دیش کا یو اے ای اور پاکستان کے دورے کیلئے اسکواڈ کا اعلان

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں اپریل میں سونے کی قیمت 192 ڈالر فی اونس بڑھی اور مہینے کے اختتام پر فی اونس قیمت 3 ہزار 276 ڈالر رہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں