سندھ حکومت نے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر15 جون سے مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس کے مطابق پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔
بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے، صدر مملکت
یہ اقدام سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014 میں ترمیم کے تحت کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے کہا کہ صرف ماحول دوست بیگز کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کی بنیاد ہیں اب صرف اعلان نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔