پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار


پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد  بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا،بین الاقوامی سطح پر بھارتی جارحیت پر مبنی بیانیے کو تمام بڑے ممالک نے مسترد کردیا۔

روسی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کوپاکستان کیساتھ معاملات بات چیت کےذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ، اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کیساتھ معاملات بات چیت سے حل کئے جائیں۔

پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ نے بھی پاکستان کی پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش  کی ہے، اسکالر تنوی مدن کا کہنا ہے کہ روس نے دو بار ایک دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر مسائل حل نہ کرسکا،روس کی مثال بھارت کو بتاتی ہے کہ پاکستان کیساتھ معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائے۔

دفاعی ماہرین کہتے ہیں معاملات بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ بھارت کی سفارتی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے،یہ بات ظاہر کرتی ہے جنگ مسائل کا حل نہیں ، فیصلے بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی ہونے ہیں۔

تحریک انصاف کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

بھارت نے جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی جانب سے اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں