پاکستان ریلوے کا مسافروں کیلئے نئی سہولت کا اعلان

Pakistan Railway

لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے نئی سہولت کا اعلان کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافر گاڑیوں میں اب ریلوے کے 5 لگژری سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلون کی بکنگ کروا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اور چیئرمین ریلوے کے سیلون بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ جبکہ چیف ایگزیکٹو افسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کا ناامید ہونا ہے، شاہد خاقان عباسی

مسافروں کی سہولت کے لیے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق کرایوں کا شیڈول اور کونسی مسافر گاڑیوں میں یہ سہولت دستیاب ہو گی چند روز میں تفصیلات جاری کر دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں