آئی ایم ایف نے بھارت مطالبہ مسترد کر دیا، پاکستان کو پیکج ملنے کا امکان

IMF اعلامیہ جاری

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا۔ اور پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکج ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی امداد روکنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کیا۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہو گا۔

نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو آئی ایم ایف کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر بھی غور ہو گا۔ اور ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان سے ڈاک اور پارسل کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی، پاکستان کا جوابی اقدام

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا پیکج ملنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کی منظوری بھی متوقع ہے۔ جو 28 ماہ کی اقساط پر ملیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ 2025 کو طے پایا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں