آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع، سخت مقابلے کا امکان

آسٹریلیا انتخابات

آسٹریلیا میں وفاقی عام انتخابات کیلئے پولنگ کاآغاز ہو گیا ہے، جہاں دوبڑی سیاسی جماعتوں، حکمران لیبر پارٹی اور اپوزیشن لبرل نیشنل اتحاد کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

وزیراعظم انتھونی البانیزدوسری مدت کے لئے میدان میں ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پیٹرڈٹن مضبوط چیلنجرکے طور پرسامنے آئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،یورپی نمائندہ خارجہ امور

ملک بھرمیں ایک کروڑ 80 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرزموجود ہیں، جن میں سے نصف پہلے ہی ابتدائی ووٹنگ کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

آسٹریلیا میں ووٹ ڈالنا قانونی طورپرلازمی ہے اورغیرحاضری کوجرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج ملکی معیشت، مہنگائی، امیگریشن اورخارجہ پالیسی پرگہرے اثرات ڈال سکتے ہیں، پولنگ کا عمل شام تک جاری رہے گا، جب کہ ابتدائی نتائج رات گئے متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں