پی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا


ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 16 ویں میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد کی جانب سے جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پشاور زلمی کے معاذ صداقت نے پی ایس ایل ڈیبیو پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ کپتان پشاور زلمی بابر اعظم نے 53 رنز بنائے۔ بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان 102 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈوشیئش، نسیم شاہ، کائل میئرز اور رائلی میریڈیتھ نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔

اس سے  پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان 143 رنز بنا سکی، صاحبزادہ فرحان 36 اور بین ڈورشیئش 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی 26 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیمیں

پشاور زلمی کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹام کوہلرکیڈمور،عبدالصمد،علی رضا،سفیاں مقیم ٹیم سے باہر جب کہ معاذ صداقت،میکس برائنٹ،احمد دانیال اور محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئیں، اینڈریو غوث،حیدر علی،جیسن ہولڈر،حنین شاہ ٹیم سے باہر جب کہ کائل مئیرز،کولن منرو،سعد مسعود، رائلی میریڈیتھ ٹیم کا حصہ ہیں۔

لاجسٹک مسائل ، پی ایس ایل کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل


متعلقہ خبریں