مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل جبکہ یوٹیوب چینل بلاک کردیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا،یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا۔
بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت نہیں کریگا،جلیل عباس جیلانی
مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں،مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دئیے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں،پہلگام واقعہ پرپاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا ہے،پاکستانی میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کر دیا۔