سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی

فی تولہ

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3لاکھ 44ہزار500روپےکا ہوگیا۔

مری میں وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

اسی طرح 10گرام سونا ایک ہزار114روپےسستا ہو کر 2لاکھ 95ہزار353روپےکا ہوگیا۔

اپریل 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پچھلے ماہ اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے رہا۔

بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت نہیں کریگا،جلیل عباس جیلانی

اپریل میں 10 گرام سونا 17 ہزار 832 روپے تک مہنگا ہو ا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ  ، 96 ہزار 467 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں اپریل میں سونے کی قیمت 192 ڈالر فی اونس بڑھی اور مہینے کے اختتام پر فی اونس قیمت 3 ہزار 276 ڈالر رہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں