ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 7 مئی کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد ، خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
آج رات سے 4 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اس کے علاوہ بلوچستان میں قلات، کوئٹہ اور قریبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے علاقوں سکھر، میر پور خاص اور تھرپارکر میں آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔