پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ اسلام آباد کی ٹیم لاہور کی جانب سے دیا گیا 209 رنز کا مشکل ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 ویں اوور میں 121 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
یونائیٹڈ کی جانب سے گوئس نے 41 جب کہ سلمان آغا نے 36 رنز کی باری کھیلی۔ لاہور قلندرز کے حارث روف نے چار جب کہ اسکندر رضا نےتین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے آغاز پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
میزبان لاہور قلندرز کے فخر زمان 44،سیکندر رضا نے 39 اور سیم بلنگ نے 3 8رنز بنائے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے دو دو اور بین ڈورشش نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ٹیمیں
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سلمان علی آغا، اعظم خان، بین ڈورشیئش، حنین شاہ اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔