انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، بھارتی کمیشن کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

انسانی حقوق

نئی دہلی: بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورت حال پرعالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی انسانی حقوق کمیشن کی ریٹنگ میں کمی کر دی ہے۔

گلوبل الائنس آف نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشنز (GANHRI) نے بھارتی کمیشن کی درجہ بندی “اے” سے کم کر کے “بی” کردی ہے۔

پاک فوج نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے آڈیو،ویڈیو ثبوت پیش کردئیے

بین الاقوامی سطح پریہ فیصلہ کمیشن کی جانب سے صحافیوں، ناقدین اورانسانی حقوق کےعلمبرداروں کے تحفظ میں ناکامی اورداخلی غیرشفاف فیصلوں کے باعث کیا گیا۔

خاص طورپرکمیشن میں سیکریٹری جنرل کی متنازعہ تعیناتی کو اس درجہ بندی میں کمی کی بڑی وجہ قراردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمیشن پر مسلسل دو برسوں سے ایسے الزامات عائد ہو رہے تھے، تاہم اب جا کر ریٹنگ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ کمیشن نے حکومتی دباؤ کے تحت خاموشی اختیار کی اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر مؤثر آواز بلند کرنے میں ناکام رہا۔


متعلقہ خبریں