سونا 2100 روپے مہنگا،فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے کا ہوگیا


ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہوگئی ،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس پر جا پہنچی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 497روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 998روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دےدی

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں