سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ

سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔

عمرہ و عازمین حج کیلئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری

وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں یا سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دیدی

وزارت داخلہ نے بتایا کہ جرمانہ یا سزا کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل اور 60 روز عدالت کے اندر درخواست دائر کی جا سکے گی ، قوانین اور سزائوں کا اطلاق یکم ذی القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک ہو گا۔


متعلقہ خبریں