لاہور: مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر پولیس کا ایکشن، درجنوں گرفتار

گرینڈ ہیلتھ الائنس

لاہور میں مال روڈ پرگرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کراحتجاج ختم کرانے کی کوشش کی،پولیس نے لیڈی اسٹاف کوبھی نشانہ بنایا۔

گھوٹکی میں نہری منصوبے کیخلاف آٹھ روزہ دھرنا ختم، قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

ذرائع کے مطابق پولیس نے 52 سے زائد خواتین اور 25 سے زائد مرد ملازمین کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق ان کا احتجاج تنخواہوں، مراعات اورسروس اسٹرکچرکی بہتری کے مطالبات کے لیے تھا، جو کئی روز سے جاری تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیےغیر قانونی اجتماع کے خلاف کارروائی کی گئی، دھرنے کے شرکاء نے پولیس کے رویے کوغیر آئینی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں