وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ہے، 2سے4 دن بہت اہم ہیں،دو چار دن میں کچھ ہونا ہوا تو ہو جائے گا، ورنہ خطرہ ٹل جائے گا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج سرحدوں پر آمنے سامنے کھڑی ہیں،کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر افواج موجود ہیں۔
سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
ہم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے 100 فیصد تیار ہیں،جو اقدامات لینے چاہئیں تھے لے لئے ،سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
تینوں مسلح افواج ملک کی حفاظت کیلئے مکمل تیار ہیں،چین، سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کوششیں کر رہے ہیں کہ خطرہ ٹل جائے۔