ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کر دیا گیا، باقاعدہ اعلان یکم مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نےکم از کم پنشن میں اضافہ کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ای او بی آئی کی 3 سہ ماہیوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای او بی آئی کی آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ ای او بی آئی نے کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11500 کر دی ہے۔
مرغی اور انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی
10 ہزار سے زائد پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا،بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 10 سے کم ملازمین والے اداروں کو ای او بی آئی قانون میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔
اس سے قبل ای او بی آئی حکام نے اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ ہمارا محکمہ 1976 سے قائم ہے اور نادراسے پہلے کا ہے، شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔