پاکستانی نژاد کیپٹن وحید اختر کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹرکےاعلیٰ عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ نمایاں مقام حاصل کیا، جس پر نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ نیویارک پولیس میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیپٹن وحید کا تعلق پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ
ان کی ایمانداری، پیشہ ورانہ خدمات اور کمیونٹی کے ساتھ قریبی تعلق نے انہیں اس اعلیٰ منصب تک پہنچایا، ترقی کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف تنظیموں اورشخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز کو اپنی کمیونٹی کے نام کرتے ہیں اورنوجوانوں کو محنت، لگن اوردیانتداری کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہیں۔
نیویارک میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ کیپٹن وحید اختر نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔