مہنگائی میں واضح کمی، سینسیٹو پرائس انڈیکس منفی 3.52 فیصد، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

وزیراعظم اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی اور سینسیٹو پرائس انڈیکس (SPI) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد ہونے پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کمی کو حکومت کی معاشی پالیسیوں اورمؤثراقدامات کا نتیجہ قرار دیا، گزشتہ سال اسی ماہ میں SPI کی شرح 26.94 فیصد تھی جبکہ اب یہ منفی میں جا چکی ہے، جو خوش آئند اور عوام کے لیے ریلیف کا ثبوت ہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید1.92 فیصد کمی ریکارڈ

انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں اور حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ان بہتریوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں۔

انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے، مالی نظم و ضبط قائم کرنے اور معاشی استحکام لانے پر اپنی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نےعزم ظاہرکیا کہ حکومت مہنگائی میں مزید کمی اورعوامی فلاح کے لئےعملی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری آئے۔


متعلقہ خبریں