قومی یکجہتی سے بھارتی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا گیا، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

 سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی سے بھارتی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام واقعے کو بھارت نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر بروقت تشویش کا اظہار کیا۔

کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن کوایک قوم بن کر وطن کا دفاع کرنا ہوگا، آل پارٹیز کانفرنس وقت کی ضرورت ہے، قومی اتحاد کا پیغام دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، قومی مفادات کو ترجیح دی جائے، کسی ایک شخصیت پر سیاست مرکوز کرنا نقصان دہ ہے۔

پی ٹی آئی کی نمائندہ قیادت سے بات ہو سکتی ہے، لچکدار رویہ اختیار کیا جائے، حکومت بانی سے بات نہ کرنے کے بجائے مؤثر مذاکراتی حکمت عملی اپنائے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ پاکستان و افغانستان افغان مہاجرین پر مشترکہ پالیسی بنائیں، افغان مہاجرین کی مختلف کیٹیگریز بنا کر ریاستی نظام پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں