غزہ اور گجرات کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب


غزہ کے قاتل اور گجرات کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،اسرائیل کا مودی سرکار کیساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کا پس پردہ ایجنڈا بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا ،15سے 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں سری نگر پہنچ چکے ہیں،اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی درج ایف آئی آر نے مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا

اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے،اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر آمد پاکستان کیخلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔

مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز پرکشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے،اسرائیل اور مودی کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں