کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 48ہزار700روپے ہو گئی۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 367 ملین ڈالرز کی کمی
اسی طرح 10گرام سونا 2ہزار833روپےسستا ہوکر 2لاکھ98ہزار950روپےکا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت مزید 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 305 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
لوگ تنقید سے پہلے میرے ریکارڈز اور میری جدوجہد پر نظر ڈالیں،خوشدل شاہ
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کی کمی سے 3ہزار 497روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 35 روپے کی کمی سے 2ہزار 998روپے کی سطح پر آگئی ہے۔