لاہور کے علاقے شالیمار میں ڈکیتی کا ایک نہایت ہی انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا۔
ڈاکو نے شہری کو راستہ پوچھنے کے بہانے روکا اور باتوں باتوں میں اس کی جیب میں ایک مشکوک الیکٹرانک ڈیوائس رکھ دی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری کو دھمکی دی کہ اگر اس نے مزاحمت کی تو اس کی جیب میں موجود “بم” کو دھماکے سے اڑا دیں گے۔
خوفزدہ شہری نے اپنی جان بچانے کے لیے نہ صرف ڈاکوؤں کی بات مانی بلکہ انہیں اپنے گھر بھی لے گیا۔ وہاں ملزمان نے اس کے ساتھ واردات کو انجام دیا، نقدی، زیورات اور موبائل فونز لوٹ لیے۔
گوجرانوالہ، پولیس اہلکاروں کی شہری سے ڈکیتی، مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں نوسرباز ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔