ہانیہ کی طرح ہر چھوٹی چیزکی ویڈیو اور تصویر بنانی چاہیئے، کومل میر

کومل میر

معروف اداکارہ کومل میر نے ہانیہ عامر کی متحرک اور چلبلی شخصیت کی تعریف کے پل باندھ دیئے۔

اداکارہ کومل میر نےایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ  پہلے میں نے ہانیہ کو صرف کیمرے پر دیکھ رکھا تھا، اب میری ان سے دوستی ہو گئی ہے۔

عفت عمر کی پنجاب حکومت کی آفر قبول کرنے سے معذرت

انہوں نے بتایا کہ میں نے جب ہانیہ عامرکو آف کیمرا دیکھا تو میں نے سوچا انسان کو ایسا ہونا چاہیے، ہانیہ عامر ہر چھوٹی چیز کی ویڈیو یا تصویربناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنی اتنی مصروف زندگی سے انسٹاگرام کے لیے بھی وقت نکالتی ہیں اور کانٹینٹ بناتی ہیں۔

اداکارہ کا ہانیہ عامر سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دوسری طرف میں ہوں جو ہلتی تک نہیں، کہیں جاتی ہوں تو ایک سیلفی تک نہیں لیتی، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس کی بھی ٹریننگ ہونی چاہیے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں