بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں پائلٹ ہلاک


بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے ایک درخت سے بھی ٹکرایا، جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

پرائیویٹ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں صرف پائلٹ سوار تھا۔

بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

دفاعی ماہرین کہتے ہیں بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ،حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں۔

مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے، مودی سرکار کے دفاع میں بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔

 


متعلقہ خبریں