جامشورو، تھانہ بولا خان کے قریب گاڑی کھائی میں گر گئی،16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ایس ایس پی جامشورو کے مطابق تھانہ بولا خان کے قریب میں گاڑی حادثے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میانوالی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
اسٹیشن انچارج ریسکیو نے کہا ہے کہ 3 زخمی اسپتال کے راستے میں ہی جاں بحق ہوچکے تھے، مزید زخمی اور میتیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری سول اسپتال حیدرآباد پہنچ گئے ان کا کہنا ہے کہ تونگ کے علاقے میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اوروزیر اعلیٰ سندھ نے زخمیوں کوسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جا رہی تھی تمام لاشوں کے انکے آبائی علاقے تک پہنچایا جائے گا، جائے حادثہ سے ریسکیوآپریشن کرلیا گیا ہے۔