ترجمان جے یوآئی ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے اسلم غوری نے کہا کہ قومی اور پارلیمنٹ کے ایشوز پر پہلے کی طرح مشاورت جاری رکھیں گے۔
پی ٹی آئی سے تعلقات وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہو سکے، مولانا فضل الرحمان
ترجمان جے یوآئی ف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر جو صورتحال ہے ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں، پی ٹی آئی لیڈرزروزانہ ایک نیا بیان دیتے ہیں،کس سے مذاکرات کریں، کس کے ساتھ اتحاد بنائیں ہمارے لئے مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صبح اچانک قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا، بیرسٹر کا بیان کچھ اور تھا سلمان اکرم راجہ کا بیان اورتھا، ہماری خواہش ہے پی ٹی آئی اپنے آپ کو اس مشکل سے نکالے۔
ہم اتحاد کے داعی ہیں اتحاد کے خلاف نہیں،اتحاد ہونا چاہئے، طے ہوا تھا کسی سے مذاکرات کریں گے توایک دوسرے کو اعتماد میں لیں گے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے الگ الگ بیانات سے اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچا۔