اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔
پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں اور پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔
کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان 0 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔