پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر معاوضہ ادا نہ کرنے کے الزام پر پی سی بی کا مؤقف سامنے آ گیا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ گلیسپی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات میں حقیقت نہیں، سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بغیر نوٹس دیئے اپنا عہدہ چھوڑ گئے تھے۔ معاہدے میں فریقین کے چار ماہ کے نوٹس کی شق موجود ہے، واجبات اُن کی طرف نکلتے ہیں۔
ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش ، پی سی بی نے اشتہار دیدیا
ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات کے لیے جیسن گلیسپی کے ایجنٹ نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا تھا، ایجنٹ کو بھی بورڈ نے آگاہ کیا تھا کہ گلیسپی پہلے واجبات کلیئر کریں، پھر باقی حساب بھی کلیئر کر لیں گے۔
واضح رہے ایک حالیہ انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا تھا کہ ان کے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں تاہم انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں ملا۔