ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کے نام سے منسوب سڑک ” سلطانہ صدیقی روڈ کا افتتاح


کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں “سلطانہ صدیقی روڈ” کا باقاعدہ افتتاح صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یہ اعزاز ان کی میڈیا میں شاندار خدمات اور خواتین کے اختیارات کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے چیئر مین عاطف علی ، ہم نیٹ ورک کے سی ای او در ید قریشی ، شنید قریشی سمیت معززین شهر ، سرکاری افسران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کی نظامت کے فرائض عبیل خان سرانجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں کراچی کا اہم کردار ہے کراچی کا بہترین دورستر سے اسی کی دہائی کا ہے جب ترقیاتی کام اپنے عروج پر تھے۔

نارتھ ناظم آباد کی پلاننگ اور ڈیولپمنٹ میں ہمارے پڑھے لکھے لوگوں کا بڑا کردار رہا ہے نارتھ ناظم آباد کی سب سے خاص بات یہاں کے بلاک میں قائم پارکس اور چوڑی سڑکیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومت سندھ کی مشکور ہوں جنہوں نے صدر سلطانہ صدیقی کی خدمات کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طہ سلیم نے کہا کہ سلطانہ صدیقی نہ صرف میڈیا انڈسٹری کی معتبر شخصیت ہیں بلکہ وہ پاکستان میں خواتین کی قیادت کی ایک روشن مثال بھی ہیں۔ ان کے نام سے سڑک منسوب ہونا ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔

گزشتہ ایک دہائی میں شہر کا بہت حال ہوا ہے۔ ہم ماضی کا ٹاؤن واپس لانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے کوشاں ہیں۔ سوسائٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو سراہنا بہت احسن عمل ہے ہم ہر شعبے کی حوصلہ افزائی کے خواہاں ہیں۔

چیئر مین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن عاطف علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ قدم صرف ایک سڑک کا افتتاح نہیں، بلکہ ایک ایسی خاتون کی جدو جہد اور کامیابیوں کا اعتراف ہے جنہوں نے میڈیا کی دنیا میں نئے معیارات قائم کیے۔ یہی وجہ ہے جب کہ میرے پاس یہ پر پوزل لایا گیا تو میں نے اس پر عمل درآمد میں فوری دلچسپی لی۔

یہ سڑک نہ صرف سلطانہ صدیقی کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ اس سوچ کی بھی علامت ہے جس کے تحت پاکستان میں خواتین قیادت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ہم نیٹ ورک کے سی ای او در ید قریشی نے تقریب کے اختتام پر حکومت سندھ ، ملعی انتظامیہ اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ” ایک عرصے تک جس علاقے میں رہے وہاں کی ایک سڑک کو اپنی امی کے نام سے منسوب ہوتے دیکھنا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔

سوسائٹی کی خدمت ہمارا مشن ہے اسی مشن کے تحت ہم نے اس ٹاؤن میں اب تک 10 اسکولوں کو جدید اسکول کی شکل دے دی ہے جب کہ سال کے اختتام تک مزید 15 اسکولوں کو جدت کا رنگ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔“

یاد ر ہے کہ سلطانہ صدیقی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ایک مکمل میڈیا نیٹ ورک قائم کیا اور کامیابی سے چلایا۔ 2004 میں “ہم نیٹ ورک” کی بنیاد رکھی ، جو آج “ہم ٹی وی”، “ہم نیوز” اور دیگر معروف چینلز پر مشتمل ایک مضبوط ادارہ بن چکا ہے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے “ستارہ امتیاز ” اور “پرائیڈ آف پر فارمنس ” جیسے اعلیٰ اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی کا مظہر ہے بلکہ پاکستان بھر کی خواتین کے لیے ایک پیغام ہے کہ اگر عزم ہو تو کوئی بھی خواب حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں