امریکا اوریوکرین نےمعدنیات معاہدے کی یادداشت پردستخط کردیئے

معدنیات معاہدے

امریکا اور یوکرین نےمعدنیات سے متعلق معاہدے کی یادداشت پردستخط کردیئے ہیں۔

نائب وزیراعظم یوکرین یولیا سویرِیڈنکو نے بتایا ہے کہ ابتدائی قدم کے طورپریادداشت پردستخط کئے ہیں، یہ معاہدہ اقتصادی شراکت داری اورسرمایہ کاری فنڈ کی راہ ہموار کرتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، یوکرین صورتحال پر تبادلہ خیال

خیال رہے کہ 28 فروری کا دن وائٹ ہاؤس میں امریکہ اور یوکرین کے بیچ تعلقات کیلئے انتہائی اہم تھا مگر دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات دیکھتے ہی دیکھتے تکرار میں بدل گئی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت پربراجمان ہونے کے بعد سے ہی مختلف اوقات میں اُن کی جانب سے یوکرین کے لیے ایک سخت موقف دیکھنے میں آیا تھا۔

جیسا کہ گزشتہ ماہ امریکی صدرکی جانب سے یوکرین میں نایاب معدنی ذخائرسے متعلق کہا گیا تھا کہ اگریوکرین روس کیخلاف امریکہ کی حمایت برقراررکھنا چاہتا ہے تواسے چاہیے کہ یہ ذخائرامریکہ کو دے۔

تاہم اس تجویزکے جواب میں یوکرین کے صدرویلا دیمیرزیلنسکی نے کہا تھا کہ یہ کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں ہے، میں اپنا ملک نہیں بیچ سکتا۔


متعلقہ خبریں