کراچی، آٹے کی قیمت میں17 روپے فی کلو کمی

آٹا کی قیمت میں کمی

کراچی میں آٹے کی قیمت میں10روپے سے 17روپے تک فی کلو کمی کردی گئی۔

ہول سیل میں ڈھائی نمبرآٹا کی قیمت میں 17 روپے کمی، نئی قیمت 66 روپے فی کلو مقرر جبکہ ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں17 روپے کمی، نئی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔

کراچی میں صبح 6سےرات 10 بجےتک ہیوی ٹریفک پر2 ماہ تک پابندی عائد

ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10روپے کمی، نئی قیمت 78روپے کلو مقرر جبکہ ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی، نئی قیمت 82 روپے فی کلو مقرر ہو گئی۔

چکی آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی، نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کردی اور کمشنر کراچی نےآٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں